صفحہ اول / آرکائیو / وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود کی ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود کی ملاقات

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

Check Also

پاکستان اب کسی کی جنگ میں نہیں پڑے گا، عمران خان

راولپنڈی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب کسی کی جنگ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے