صفحہ اول / آرکائیو / ایشیا کپ کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

ایشیا کپ کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

لاہور ۔ ایشیا کپ کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ اور عماد وسیم کو ڈراپ کر دیا ہے۔

لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا، اسکواڈ سے محمد حفیظ اور عماد وسیم کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ شان مسعود کو تیسرے اوپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

16 رکنی اسکواڈ میں امام الحق، فخرزمان، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے۔

Check Also

جنگ ستمبر کی یادیں

الطاف حسن قریشی کا کالم 6 ستمبر قوم کی وحدت، عظمت، عزیمت اور شجاعت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے