صفحہ اول / آرکائیو / فلوریڈا: ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 10 زخمی

فلوریڈا: ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 10 زخمی

جیکسن ولی ۔ فلوریڈا میں ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ میں ہارنے والے شخص نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی نتیجے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ولی کے علاقے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک شاپنگ سینٹر میں ویڈیو گیم کا کمپی ٹیشن جاری تھا۔

اطلاعات کے مطابق شاپنگ سینٹر میں واقع گیمنگ بار کے اندر این ایف ایل کے پرستاروں کے درمیان 19 وی اسپورٹس ٹورنامنٹ جاری تھا کہ نامعلوم شخص نے گیمنگ بار میں فائرنگ کردی۔ پولیس نے کئی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حتمی تعداد نہیں بتائی لیکن غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم چار افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نامعلوم حملہ آور شامل ہے جس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ اردگرد مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ٹورنامنٹ میں شریک تھا اور گیم کھیل رہا تاہم جب وہ ہارنے لگا تو اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

فائرنگ کے وقت گیمنگ شائقین کے درمیان ہونے والا مقابلہ ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر آن ایئر تھا اور لائیو کمنٹری بھی اسی روم سے ہورہی تھی چنانچہ حملہ آور نے جب فائرنگ کی تو کمنٹری رکنے اور فائرنگ سمیت لوگوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سب آن ایئر ہوگئیں جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرادیا جوکہ انتہائی درد ناک ہیں۔

Check Also

جنگ ستمبر کی یادیں

الطاف حسن قریشی کا کالم 6 ستمبر قوم کی وحدت، عظمت، عزیمت اور شجاعت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے