صفحہ اول / آرکائیو / بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچی سمیت 3 کشمیری شہید

بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچی سمیت 3 کشمیری شہید

سری نگر . مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سن لڑکی سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں گاؤں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی لینی شروع کردی۔ قابض افواج کے اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ آپریشن کے خلاف سیکڑوں کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آزادی کے حق میں اور بھارتی قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔

بھارتی افواج نے طاقت کا بیہمانہ استعمال کرتے ہوئے نہتے مظاہرین کو سختی سے منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اور بھارتی اہلکاروں میں جھڑپیں ہوئیں۔ بزدل بھارتی فوج نے ہمیشہ کی طرح نہتے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 3 افراد شہید ہوگئے۔ شہدا میں 22 سالہ شاکر احمد، 20 سالہ ارشاد مجید اور 16 سالہ عندلیب شامل ہے۔

کل اتوار 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں نوجوان رہنما برہان وانی کی دوسری برسی منائی جائے گی۔ حریت کانفرنس نے ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے برہان وانی کے گھر تک عوامی مارچ اور جلسے کی کال دی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفر وانی کو8 جولائی 2016 کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔  بھارتی فوج نے پلوامہ میں برہانی وانی کے آبائی علاقے ترال میں برسی کی تقریبات اور احتجاج کو روکنے کےلیے مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے۔

Check Also

جنگ ستمبر کی یادیں

الطاف حسن قریشی کا کالم 6 ستمبر قوم کی وحدت، عظمت، عزیمت اور شجاعت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے